Tuesday 11 March 2014

نوکیا کا کم قیمت اینڈرائیڈ (بغیر گوگل سروسز) موبائل اب بھارت میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے

نوکیا کا کم قیمت اینڈرائیڈ موبائل اب بھارت میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔
اگلے ہفتے پاکستان میں فروخت کا امکانا
انڈیا میں یہ 8,599 انڈین روپے میں دستیاب ہے۔ فی الوقت نوکیا ایکس چھ مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جس میں سفید، کالا، سیان، سبز، اورنج اور پیلا رنگ شامل ہے۔ نوکیا کی طرف سے نوکیا ایکس ایل اور نوکیا ایکس پلس بھی اگلے دو مہینوں میں متوقع ہیں۔
نوکیا ایکس اینڈرائیڈ 4.1 پر کام کرے گا مگر اس میں گوگل پلے سٹور کی بجائے نوکیا کا اپنا تخلیق کردہ پلے سٹور ہوگا۔ دیکھنا یہ ہے کہ نوکیا کا یہ نیا تجربہ کس حد تک کامیاب رہتا ہے اور کامیابی کے کیا ریکارڈ بناتا ہے۔
بھارت نوکیا کی ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے، جہاں نوکیا کی شرح فروخت سب موبائل فونز سے زیادہ ہے. اسلئے نوکیا کو امید ہے کہ بھارت میں وہ اپنی فروخت کے ریکارڈز بنا ڈالے گا.
پاکستان میں نوکیا حکام کے مطابق یہ فون اگلے چند دنوں میں دستیاب ہوگا۔ اور اسکی قیمت تقریباََ13ہزار روپے ہوگی۔ ڈالر کی گرتی قیمت کے ساتھ ملک بھر میں موبائل فونز کی قیمتیں کم ہونے کا بھی امکان ہے۔

No comments:

Post a Comment